Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں معذوروں کی تعداد 3یورپی ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے: عالمی ادارہ صحت

پاکستان میں معذوروں کی تعداد 3یورپی ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے: عالمی ادارہ صحت
August 22, 2015
کوئٹہ (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں معذور افراد کی تعداد تین یورپی ممالک سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کی آبادی سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کا انکشاف کوئٹہ میں ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل مشیر ڈاکٹر مریم ملک نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد دنیا کی 15فیصد آبادی پر مشتمل ہیں اور پاکستان میں معذور افرادکی تعداد سویڈن، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کی آبادی سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹر مریم ملک نے مزید بتایا کہ ان افراد کوبہت سے مسائل کا سامنا ہے، غیرسرکاری تنظیمیں ان مسائل کے حل کےلئے کام کر رہی ہیں۔