Wednesday, April 17, 2024

پاکستان میں محرم الحرام چودہ سو تینتالیس ہجری کا چاند نظر آ گیا

پاکستان میں محرم الحرام چودہ سو تینتالیس ہجری کا چاند نظر آ گیا
August 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں محرم الحرام چودہ سو تینتالیس ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یوم عاشور جمعرات انیس اگست کو ہو گا۔

کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں مطلع ابرآلود تھا۔ کئی علاقوں میں مطلع صاف بھی تھا۔ کوئٹہ سمیت کئی شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔