Wednesday, May 1, 2024

پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں ، مریم اورنگزیب

پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں ، مریم اورنگزیب
May 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے، کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے، شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بدل رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92 فیصد کمی آچکی ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔ جنوبی ایشیا میڈیا  کانفرنس 13 مئی تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس میں بھارت سمیت متعدد ملکوں کے وفود شریک ہیں ۔ کانفرنس 7 مراحل میں ہوگی ۔