Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ، شاہ محمود قریشی

پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ، شاہ محمود قریشی
October 19, 2019
ملتان(92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ، عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں ، کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  دھرنے سے نمٹنے کے لیے جمہوری انداز اپنائیں گے ،معظم عباسی کا جیتنا تبدیلی کااشارہ ہے پیپلزپارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں جرات نہیں کہ کرتار پور راہداری کو روک سکے ،  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہ اہے ، ملک میں استحکام آرہا ہے ،  برطانوی شاہی جوڑا سفیر بن کر پاکستان سے واپس گیا ۔