Friday, March 29, 2024

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے ہو گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے ہو گئی
June 20, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 77 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ دوسری طرف مسلسل تین روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہنے کے بعد چوتھے روز تیزی دیکھنے میں آئی۔ شیئرز کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری شروع کر دی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 339 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 995 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت لگ بھگ 50 ارب روپے بڑھ گئی۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 157 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔