Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں فوج آجائے  تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی  : عمران خان

پاکستان میں فوج آجائے  تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی  : عمران خان
July 17, 2016
اسلام گڑھ (92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ترکی کی عوام نے فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا جبکہ  کہ پاکستان میں فوج آجائے تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے اسلام گڑھ  کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی کی عوام جمہوریت کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اورانہوں نے فوجی بغاوت کوناکام بنادیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں فوج آجائے تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی ۔ پاکستان کےوزیراعظم نےذاتی دولت منائی،لوگ فوج آنےسےخوش ہوں گے ،پاکستان میں اداروں کوتباہ کیاجارہاہے،نوازشریف لندن جاتےہیں توان کی بیٹی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کوفوج سےنہیں نوازشریف سےخطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تین سالوں  میں 6 ہزار ارب قرض لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں ایک جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی ، جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئی اور جمہوریت کو بچایا ،ترکی کے صدر نے ملکی قر ضے ختم کیے جبکہ ملک میں خوشحالی لایا. تعلیم پر پانچ گنا زیادہ خرچ کیا. ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب عوام کو اربوں کا حساب دینے کی بجائے دکھ بهری کہانیاں شروع کر دیتے ہیں. میاں صاحب بتائیں کہ باہر کمپنیاں بنانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے. ہمارا وزیراعظم اگر جمہوری ہوتا تو پارلیمنٹ میں آ کر جواب دیتا. ان کا کہنا تھا کہ 777 بوئنگ طیارہ وزیراعظم اور انکے خاندان کو لینے لندن بھیجا گیا جس پر کروڑوں روپے عوام کا خرچہ آیا جبکہ  50 کروڑ کی بم پروف دیوار رائیونڈ کے گرد عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے.عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ن لیگ کی حکومت کی غلام ہے نیب میں حکمرانوں کےچمچےبیٹھےہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کے لوگوں کو اسحاق ڈار کو بری کر دیا ہے جس نے خود اشٹام پیپر پر لکھا تھا کہ اس نے نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی اور اس نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے ۔