Sunday, May 5, 2024

پاکستان میں غیرقانونی قیام پذیر امریکی شہری گرفتار، ویزے کی میعاد گیارہ مئی کو ختم ہونے کے باوجود واپس گیا نہ مدت میں توسیع کرائی

پاکستان میں غیرقانونی قیام پذیر امریکی شہری گرفتار، ویزے کی میعاد گیارہ مئی کو ختم ہونے کے باوجود واپس گیا نہ مدت میں توسیع کرائی
June 16, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر کورین نژاد امریکی شہری کو اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کورین نژاد امریکی شہری ایرک بزنس ویزے پر تین سال سے پاکستان میں تھا اور لاہور کے علاقے اچھرہ میں ٹائروں کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایرک کے ویزے کی میعاد گیارہ مئی دو ہزار پندرہ کو ختم ہو چکی تھی مگر وہ پاکستان میں آزادانہ گھوم پھر رہا تھا۔ ایرک چند روز قبل پشاور گیا اور پھر چار ساتھیوں کے ساتھ کامرہ پہنچا، کامرہ گیٹ پر پولیس نے چیکنگ کے دوران ایرک کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایرک کے خلاف فورٹین فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ امریکی شہری نے دوران تفتیش اردو میں بھی جواب دیئے، اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔