Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں ظالم اکٹھے اور مظلوم تقسیم  کردیئےگئے ہیں  : عمران خان

پاکستان میں ظالم اکٹھے اور مظلوم تقسیم  کردیئےگئے ہیں  : عمران خان
November 29, 2015
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ظالم اکٹھے اور مظلوم تقسیم کردیئے گئے ہیں،جمہوریت کے نام پر  کرپشن   چھپائی   جاتی ہے کراچی میں  نفرتوں کی سیاست نہ ہوتی تو آج دبئی نہ بنتا کہا  وہ   شہر  قائد  نیا لیاری اور نیا کراچی  بنانے  آئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے گڑھ  لیاری میں  سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ  کیا  تاریخی  ککری گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں لسانیت کی بنیاد پر نفرت پھیلائی گئ اور  بھائی کو بھائی سے لڑایا  گیا ، انہوں نے کہا کہ وہ یہاں  نیا لیاری اور  نیا کراچی  بنانے  آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا  کہ کراچی ترقی یافتہ شہر بننے جا رہا  تھا لیکن اس کے خلاف سازش کی گئی پاکستان میں کرپشن  کرنے والوں پر جب   ہاتھ   پڑتا ہے  تو یہ جمہوریت  بچانے کے نام  پر اکٹھے ہو  جاتے ہیں ۔ تحریک انصاف  کےسربراہ  کا مزید کہنا  تھا کہ انہیں لیاری  آنے سے  رکوانے کے لئے  ڈرایا  گیا  لیکن  انہوں نے  کراچی کے عوام کو ان  کے حقوق دینے کا   تہیہ  کر رکھا ہے ۔