Friday, May 10, 2024

پاکستان میں شاہین طوفان کا خطرہ ٹل گیا

پاکستان میں شاہین طوفان کا خطرہ ٹل گیا
October 3, 2021 ویب ڈیسک

گوادر (92 نیوز) پاکستان میں شاہین طوفان کا خطرہ بھی ٹل گیا۔ گوادر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

گزشتہ روز موسلادھار بارش سے گلیاں ندی تالاب بنیں مگر چہروں پر خوشیاں چھا گئیں۔ آنکاڑہ ڈیم، سوڑ ڈیم، بیلار ڈیم، شادی کور ڈیم، کنیرو ڈیم سمیت ضلع بھر کے ڈیمز میں ایک سال کےلیے پانی ذخیرہ ہوگیا۔

ندی نالوں میں طغیانی برقرار ہے، بارش اور تیز ہواؤں سے پسنی جیونی گوادر سمیت کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ نے پاک بحریہ، میرین ٹائم سیکورٹی، تھرڈ ایف بی کے مدد سے کئی ڈوبی کشتیوں کو سمندر سے نکال دیا۔

کئی ڈیمز کے اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے، شہر میں آج بھی بارش برستی رہے گی۔