Friday, April 26, 2024

پاکستان میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پابندی عائد

پاکستان میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پابندی عائد
December 13, 2017

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت اطلاعات نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والے فلم  ٹئیگر زندہ ہے کی پاکستان میں نمائش پر پاندی عائد کر دی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق فلم میں پاکستان کے متعلق سینز موجود ہیں جس کی وجہ سے اسے کلیئر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔ ایک تھا ٹائیگر کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کر نا پڑا تھا۔