Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کو6 سال مکمل

پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کو6 سال مکمل
March 3, 2015
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کہ چھ سامل مکمل ہو گئے۔ دہشت گردوں نے تین مارچ دو ہزار نو کو مہمان کھلاڑیوں پر لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب حملہ کیا تھا۔ دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم لاہور کے لبرٹی چوک میں پر اس وقت حملہ کیا جب کھلاڑی  پولیس کے حفاظتی دستے کی نگرانی میں بس کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرنے جار ہے تھے۔ اس حملے کے نتیجہ میں مہمان ٹیم کے چھ کھلاڑی زخمی ہوئے جبکہ چھ پولیس اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس سیاہ ترین دن کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے اور ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث مسلسل ملک سے باہر کھیلنے سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی برا اثر پڑا۔ قومی ٹیم کی  حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی ایک  بڑی وجہ پاکستان میں عالمی ٹیموں کا آکر نہ کھیلنا بھی ہے ۔