Friday, April 26, 2024

پاکستان میں ستر لاکھ سے زائد شوگر کے مریض ہیں : رپورٹ

پاکستان میں ستر لاکھ سے زائد شوگر کے مریض ہیں : رپورٹ
March 19, 2017
  کراچی(92نیوز)سترلاکھ سے زائد شوگر کے مریضوں کےساتھ پاکستان کا دنیا میں ساتواں نمبرہےہرسال اسی ہزار سے زائد افراد شوگرکی بناء پر موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ستر لاکھ سے زائد پاکستانی شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے ۔ شوگرکی امداد علامات وزن کا تیزی سے کم ہونا، پیاس زیادہ لگنا اور پیشاب بار بار آنا ہے ۔ اگر ایسی علامات ہیں تو فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع  کرنا چاہیے۔، طبی ماہرین کاکہناہےکہ زخم کا جلدٹھیک نہ ہونا بھی شوگرکے مرض کی علامت ہے ۔ دوا کے ساتھ چہل قدمی بھی کرنی چاہے ۔ دوسری طرف شوگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کا کہنا ہے کہ شوگر کو کنٹرول رکھنے کے ساتھ احتیاط رکھنا بھی بے حد ضروری ہے ۔ جدید طریقہ علاج میں انسولین شوگرکے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔