Wednesday, May 1, 2024

پاکستان میں سالانہ 53ہزار بچے ڈائریا کے باعث موت کا شکا ربن جاتے ہیں

پاکستان میں سالانہ 53ہزار بچے ڈائریا کے باعث موت کا شکا ربن جاتے ہیں
December 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہر سال پاکستان میں 53 ہزار بچے ڈائیریا کی مہلک بیماری کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں  اوریہ بیماری  5 سال سے کم عمر بچوں کی موت کی  دوسری بڑی وجہ ہے تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بچوں کو ڈائریا سے بچانے اورصحت و صفائی کی حا لت  کو بہتر بنانے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا،خاتون رکن قومی  اسمبلی فیلیس عظیم کا کہنا تھا کہ  ڈائریا ایک ایسا مرض ہے جس سے 5 سال سے کم عمر کے بچے جلد متاثر  ہوتے ہیں اوردنیا بھر میں  پاکستان اس  بیماری میں چھٹےنمبر پر ہے۔ ملک میں ڈھائی کروڑبچے  ہر سال ڈائریا کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں بچے قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت متعدد پروگرام  متعارف کروا رہی ہے۔