Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں سال 2020 کا پہلا چاند گرہن

پاکستان میں سال 2020 کا پہلا چاند گرہن
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال کے پہلا جزوی چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز ہوگا۔ پاکستانیوں کو سورج گرہن کے شاندار نظارے کے بعد اب چاند گرہن کا  نظارہ دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز 10 اور 11 جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہوا جو 11 جنوری کو رات 1 بج کر 10 منٹ پر عروج پر ہو گا۔ 11 جنوری کی صبح 2 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن ختم ہو گا۔ پاکستان کےعلاوہ سال نو کا پہلا چاند گرہن یورپ، ایشیا، افریقہ، نارتھ امریکا، ساوتھ ‏امریکا پسیفیک اور اٹلانٹک جبکہ بحر ہند میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی روشنی معمول سے کم ہو جائے تاہم چاند مکمل طور پر تاریک ہونے کے امکانات ‏کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سن 2020 میں پورے سال 6 چاند اور سورج گرہن میں سے صرف 3 دکھائی دینگے۔