Sunday, May 19, 2024

پاکستان میں روزہ تقریبا ساڑھے 16گھنٹے ،ناروےمیں تقریباً ساڑھے 20گھنٹے کا ہوگا

پاکستان میں روزہ تقریبا ساڑھے 16گھنٹے ،ناروےمیں تقریباً ساڑھے 20گھنٹے کا ہوگا
May 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اوردنیا بھر میں فرزندان اسلام حکم خداوندی بجالانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، رواں برس پاکستان میں تقریبا ساڑھے سولہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کےبابرکت مہینے کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کیلئے دنیابھر میں رمضان المبارک کااستقبال کرنے کی تیاریاں عروج پرہیں، ہر سال کی طرح اس بار بھی دنیا کےمختلف حصوں میں مقیم مسلمان مختلف اوقات میں سحر وافطار کریں گے۔ ساڑھے 20 گھنٹے کاسب سےطویل روزہ ناروےکےباشندے رکھیں گے جہاں دارالحکومت اوسلو  میں دو بج کر 38 منٹ پر منتہاے سحر جبکہ نو بج کرب42 منٹ پرروزہ افطار ہوگا۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کےباشندے 20 گھنٹے 28 منٹ،لندن اورڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مقیم مسلمان تقریبا 20 گھنٹے جبکہ جرمن دارالحکومت برلن کےباسی 19 گھنٹے 35 منٹ تک روزے سے رہیں گے۔ استنبول میں فرزندان اسلام 18 گھنٹے 10 منٹ،شام اور متحدہ عرب امارات میں 17 گھنٹے 15 منٹ، امریکی دارالحکومت واشنگٹن  میں 17 گھنٹے، چینی دارالحکومت بیجنگ، ایرانی دارالحکومت تہران،عراقی دارالحکومت بغداد، سعودی دارالحکومت ریاض،مصری دارالحکومت قاہرہ اورافغان دارالحکومت کابل میں 16 گھنٹے سے زائد کاروزہ رکھا جائے گا۔ فلسطینی 15 گھنٹے 42 منٹ،اردنی 15 گھنٹے 30 منٹ،بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم مسلمان 15 گھنٹے 8 منٹ تک کا روزہ رکھیں گے۔ اس بار آسٹریلوی دارالحکومت کینبراکے باسی 10 گھنٹے 9 منٹ کاروزہ رکھ کراحکام خداوندی بجا لائیں گے۔