Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سورج گرہن

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سورج گرہن
June 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں سورج کو گرہن لگ گیا۔ زمین اور سورج کے درمیان چاند حائل ہو گیا۔ ملک بھر میں دن میں رات کا سماں ہو گیا۔ اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز نو بجکر پچاس منٹ پر ہوا۔ ملک بھر میں سورج گرہن تقریباً تین گھنٹے بیس منٹ رہا۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سورج گہنا رہا۔ چاند زمین اور سورج کے درمیان آ گیا۔ پاکستان میں بھی سورج گرہن کے مناظر دیکھے گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں سورج گرہن کا آغاز سب سے پہلے گوادر میں صبح نو بج کر بیس منٹ پر ہوا۔ سورج گرہن دس بج کر اڑتالیس منٹ پر انتہا پر پہنچا۔ بارہ بج کر بتیس منٹ پر سورج گرہن اختتام پزیر ہوا اور اس کا دورانیہ تین گھنٹے بارہ منٹ رہا۔ اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز نو بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔ اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 16 منٹ رہا۔ اس دوران چاند سورج پر مکمل طور پر چھا گیا۔ ایسی صورت میں سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیا جیسے کوئی رِنگ یا چھلہ ہو۔ لاہور میں سورج گرہن صبح 9 بجکر 48 منٹ پر شروع ہوا، سورج گرہن 11 بجکر 26 منٹ پر عروج پر تھا۔ لاہور میں سورج گرہن ختم ہونے کا وقت 1 بجکر 10 منٹ تھا۔ کراچی میں سورج گرہن 10 بج کر 59 منٹ پر عروج پر تھا، سورج کو گرہن لگنا 9 بجکر 26 منٹ پر شروع ہوا تھا۔ سکھر میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بجکر 33 منٹ پر ہوا، تین گھنٹے پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے گرہن کے دوران درجہ حرارت کم ہوگیا۔ طویل تر سورج گرہن کے نقطہ عروج کے دوران روشن دن سیاہی میں ڈھل گیا، صبح 11 بجکر 25 منٹ پر شام کے مناظر دیکھنے کو ملے، دن 12 بجے کے بعد گرہن کا زور ٹوٹنے لگا۔ سکھر میں سورج کے 98 فیصد حصے کو گرہن لگا۔ پشاور اور کوئٹہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سورج گرہن کا مظاہرہ کیا۔ پشاور میں سورج گرہن صبح 9 بجکر 48منٹ پر شروع ہوا۔ جو ایک بجکر 2 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ کوئٹہ میں تقریبا تین گھنٹے تک سورج گہنایا رہا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، کانگو، افریقہ، ایتھوپیا چین، دبئی اور سعودی عرب میں سورج گرہن دکھائی دیا۔ پاکستان میں سال کا دوسرا چاند گرہن رواں برس 14 دسمبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مکمل سورج کو گرہن اس سے قبل اگست 1999 میں لگا تھا۔