Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں ،،را ،،پر الزامات لگے تو مودی کو کرکٹ ڈپلومیسی یاد آگئی:حافظ سعید

پاکستان میں ،،را ،،پر الزامات لگے تو مودی کو کرکٹ ڈپلومیسی یاد آگئی:حافظ سعید
May 18, 2015
کراچی(92نیوز)جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید  کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے مگر دروازے ہم نے خود کھولے ہیں ،را پر الزامات لگے تو مودی کو کرکٹ ڈپلومیسی یاد آگئی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلا سے خطاب  کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہناتھا کہ سانحہ کراچی میں بھی اسی طرح دہشت گردی ہوئی ہے جس طرح پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ سانحہ کراچی کو بنیاد بناکر اہم فیصلے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں حکومت ان ثبوتوں کو عالمی فورم پر اٹھائے۔