Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی
July 21, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الاضحیٰ ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کر دیا۔ چیئرمن رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود تھا۔ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ذوالحج جمعرات 23 جولائی کو ہو گی۔ عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی۔ مفتی منیب الرحمٰن بولے محکمہ موسمیات کے چیف نے اجلاس کی سہولیات فراہم کیں اور فنی معاونت کی۔