Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں دینی درسگاہوں کی مالی معاونت، سعودی عرب پہلے ایران دوسرے نمبر پر

پاکستان میں دینی درسگاہوں کی مالی معاونت، سعودی عرب پہلے ایران دوسرے نمبر پر
December 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں چلنے والی دینی درسگاہوں کی مالی معاونت میں سعودی عرب سبقت لے گیا۔ ایران اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے حکومت پاکستان کے اعدادوشمار پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایسے تین سو مذہبی مدارس کا ذکر کیا گیا  ہے کہ جن کو غیرملکی فنڈنگ ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس میں سر فہرست ہے جو پاکستان میں ایک سو بہتر مذہبی مدارس کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایران ہے جو چوراسی دینی درسگاہوں کو فنڈنگ کرتا ہے۔ قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، ترکی، امریکا، انگلینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقہ بھی پاکستان میں مدارس کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ غیرملکی مالی معاونت سے مستفید ہونے والے مدارس کی تعداد صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں مدارس کی مجموعی تعداد بیس ہزار سے زائد ہے۔