Friday, March 29, 2024

پاکستان میں دہشتگردی کا تناسب 2014 کے مقابلے میں کم رہا، رپورٹ

پاکستان میں دہشتگردی کا تناسب 2014 کے مقابلے میں کم رہا، رپورٹ
September 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے سال 2017 میں دہشتگردی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں القاعدہ کیخلاف افغان اور پاکستانی فورسز برسرپیکار ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کا تناسب 2014 کے مقابلے میں کم رہا۔ رپورٹ میں پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کو سراہا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے آپریشنز نے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی طاقت کو مزید کم کیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق سال 2017 میں دنیا بھر میں 8584 دہشتگرد حملے ہوئے جن میں 18700 افراد مارے گئے۔ سال 2016 کی نسبت حملوں میں 23 فیصد کمی آئی۔ سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پانچ ممالک میں ہوئے جن میں افغانستان بھارت ،عراق، پاکستان اور فلپائن شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد حملوں کا تناسب مزید بڑھا ہے۔ دوسری جانب دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرنے والے ممالک میں ایران کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔ فہرست میں شمالی کوریا، سوڈان اور شام بھی شامل ہیں۔