Tuesday, May 14, 2024

پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی بینکوں کی سرمایہ فراہم کرنے کے ثبوت مل گئے ، ذرائع

پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی بینکوں کی سرمایہ فراہم کرنے کے ثبوت مل گئے ، ذرائع
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں دہشت گردی کیلئے 44 بھارتی بینکوں کی جانب سے سرمایہ فراہم کرنے کے ٹھوس ثبوت مل گئے۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور گھناﺅنی چال بے نقاب ہو گئی۔ دہشت گرد کارروائیوں کے پشت پناہی کرنے کیلئے 44 بھارتی بینکوں کی جانب سے سرمایہ فراہم کرنے کے ٹھوس ثبوت پاکستان کو مل گئے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم مذہبی اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں اور بھارتی حکام کے رابطوں کے بھی دستاویزی ثبوت بھی ملے ہیں جس کے بعد پاکستان نے اب یہ معاملہ ایف اے ٹی ایف میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ سمیت سیکورٹی ایجنسیوں نے تیاریاں شروع کر دی۔

کیس کو ایف اے ٹی ایف میں مزید مضبوط کرنے کے لئے ٹیرر فنانسنگ پر کام کرنے والے ملکی و بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد از جلد ایف اے ٹی ایف میں بھارت کیخلاف کیس دائر کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ جس کے بعد امید کی جارہی ہے اس کیس سے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی۔