Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے ، شاہ محمود قریشی
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں پی ڈی ایم کے شو میں پاور نہیں تھی۔ مریم صاحبہ! کس کے دور میں غیر منصفانہ طور پر جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے؟ تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ اڑھائی سال میں جنوبی پنجاب کے بڑے فیصلے کیے۔ بلوچستان میں یکے بعد دیگر واقعات ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں جب آپ اداروں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ بھارتی بیانیے کی ترویج کر رہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے ایسے واقعات کروا رہا ہے تاکہ لوگوں میں بددلی پھیلے اور پاکستان میں ہونیوالی سرمایہ کاری متاثر ہو ۔ اپوزیشن کی قیادت کو بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی لینی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ حق خود ارادیت کی تحریک کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔

وزیر خارجہ نے مچھ میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔