Tuesday, April 30, 2024

پاکستان میں دہشت گردوں کی تعدادمیں کمی آئی ہے : رچرڈ اولسن

پاکستان میں دہشت گردوں کی تعدادمیں کمی آئی ہے : رچرڈ اولسن
December 17, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے کانگریس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی ایکشن پلان میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ کراچی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا اتحادی سپورٹ فنڈ سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کےساتھ بھی تعلقات بہتر کرے۔