Friday, April 26, 2024

پاکستان میں دوسرے ممالک سے کاروباری لوگ آرہے ہیں : پرویز رشید

پاکستان میں دوسرے ممالک سے کاروباری لوگ آرہے ہیں : پرویز رشید
August 27, 2016
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید  نے کہا کہ متحدہ کے قائد لندن سے خطاب کرتے تو لاشیں کراچی میں گرتیں۔ اب ان کے اپنے ساتھی ان کا نام لینے کو تیار نہیں اور اس طرح ساتھ چھوڑنا عبرت سے کم نہیں۔ پاکستان میں دوسرے ممالک سےلوگ کاروبار کیلئے آرہے ہیں جو ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو نہ تو عدالتوں پر اعتبار ہے اور نہ ہی سڑکوں پر وہ کبھی عدالت جاتے ہیں تو کبھی دھرنوں کے لیے سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیاء دوہزار سولہ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک سے کاروباری لوگ آ رہے ہیں۔ ہمیں ترقی کے کام آتے ہیں جو ہم کریں گے کچھ لوگوں کو بس تخریب کاری آتی ہے لیکن ترقی والے تخریب کاروں کو ہضم کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر وزیراعظم کے خلاف عدالت میں ہی جانا تھا تو سڑکوں پر کیوں آ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ متحدہ کے قائد کے اپنے ساتھی ان کا نام لینے کو تیار نہیں اس طرح ساتھ چھوڑنا عبرت سے کم نہیں۔ اب لندن والا کراچی بند نہیں کرا سکے گا کراچی والوں نے پاکستان بنایا تھا اس لیے انہوں نے لندن والے کو مسترد کر دیا۔