Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں ہوگا

پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں ہوگا
March 27, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے کتب میلہ کی نمائش کا انعقاد لاہور میں اگلے ماہ ہورہا ہے ۔

 یہ بڑا پروگرام بین الاقوامی ادارے بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔

کتابوں کے قارئین 10 لاکھ سے زائد انگریزی کی بالکل نئی کتابوں کی خریداری کے لئے تیار ہوجائیں ،جہاں 50 فیصد سے لیکر 90 فیصد تک حیران کن ڈسکاؤنٹ ہوگا۔

 لاہور کے ایکسپو سینٹر کا ہال 3 مورخہ 19 اپریل 2019 کو صبح 9 بجے سے 29 اپریل 2019 رات 12 بجے تک مسلسل 24گھنٹے عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

کتابوں کی اس نمائش میں عوام کی آمد و رفت بالکل مفت ہوگی ، بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے کہا کہ لاہور میں بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش کا انعقاد ہمارے ویژن کو حقیقت کا روپ دے گا۔

یہ ادارہ سال 2009 میں کوالالمپور میں قائم ہوا اور ایک دہائی کے دوران بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش دبئی، جکارتا، منیلا، سیبو، کولمبو، بینکاک اور تائی پے سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہوچکی ہے ۔