Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالے کا کھوج لگا لیا گیا

پاکستان میں داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالے کا کھوج لگا لیا گیا
January 22, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے بھرتیاں کون کرتا ہے اس کا سب پتہ لگا لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  دہشتگرد تنظیم داعش کے پنجے پاکستان میں کون گاڑ رہا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پتہ لگا لیا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا عبداللہ یوسف تنظیم میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد داعش سے منسلک ہوگیا ذرائع  کا کہنا ہے کہ  عبداللہ یوسف نے ملک کے مختلف  شہروں میں القاعدہ کے کارکنوں کی داعش میں شمولیت کرائی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبداللہ یوسف کے احکامات پر ہی مختلف شہروں میں داعش کی وال چاکنگ کی گئی تھی سانحہ صفورہ کے دہشتگرد بھی عبداللہ یوسف کے ذریعے داعش میں بھرتی ہوئے تھے عبداللہ یوسف گرفتاری سے بچنےکے لئیے شام فرار ہو چکا ہے۔