Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ ہے، چینی میڈیا کاخوفناک انکشاف

پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ ہے، چینی میڈیا کاخوفناک انکشاف
April 18, 2018
اسلام آباد  (  92 نیو ز)پاکستان میں پانی کا بڑھتا ہوا بحران ملک کو تیزی سے خشک سالی کی طرف لے جا رہا ہے، چینی میڈیا کے خوفناک انکشاف کے مطابق دن بدن پانی کی گرتی ہوئی سطح اورمنصوبہ بندی کے فقدان سے صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔ چائنا سنٹرل نیوز کے مطابق پاکستان میں پانی کی سطح دن بدن گرتی ہی چلی جا رہی ہے۔ملک میں پانی ذخیرہ کرنےمنصوبےنہیں بنائے جا ہے۔ دوسری  جانب بھارت 1960 کے سندھ طاس معاہدے کےبرعکس پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاؤں کا بھی رخ موڑ رہا ہے اور تیزی سےان پرنئےڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں طے پائے معاہدےکےمطابق دریائے چناب،جہلم اور سندھ  کے پانی پر پاکستان کا حق تھا۔ عالمی بینک اس معاہدے کا ضامن ہےلیکن بھارت اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاؤں پر کشن اوررتلے ڈیم جیسےبجلی کے بڑے منصوبے بنارہا ہے۔ عالمی میڈیا خبردار کر رہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں پانی کا بحران خطرناک ہو سکتا ہے۔ابھی تک حکمرانوں نے اس سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں بنائی۔اس انتہائی سنگین مسئلے پر توجہ نہ دی گئی پاکستان چند سال میں خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔