Friday, April 26, 2024

حالیہ پولیو مہم کے دوران 95 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائی گئی

حالیہ پولیو مہم کے دوران 95 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائی گئی
October 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان  میں حالیہ مہم کے دوران 95 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کی  ویکسین پلائی گئی ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری سے بچنے کے لئے والدین اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائیں ۔

پولیو مہم اپنے ٹارگٹ کی جانب گامزن  ہے ، گزشتہ ماہ  مہم کے دوران میں 130 اضلاع میں  تین کروڑ 20 لاکھ  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔مہم میں 2 لاکھ 25 ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا ۔

ملک بھر میں پولیو مہم کامیابی سے جاری  ہے جس میں  طبی ماہرین بھی پیش پیش  ہیں ۔ ماہر امراض اطفال ڈاکڑ یاسر مسعود  کہتے ہیں پولیوایسی  بیماری ہے کہ اس سے بچنے کا واحد طریقہ پولیو ویکیسی نیشن ہے ۔

ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ پولیو لا علاج  مرض ہے ، بیماری سے بچنے کےلئے  والدین  اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیں۔

پولیو کے خاتمے کے لیے جہاں طبی عملہ اور علماء میدان میں ہیں وہیں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پیش پیش ہیں۔