Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں جلد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی  : شہباز شریف

پاکستان میں جلد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی  : شہباز شریف
November 29, 2015
لندن(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد  لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی اور روشنیاں لوٹ آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لندن میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور بہت جلد پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان اسلام کے نام پر روس سے لڑی جانے والی جنگ نے پہنچایا اس جنگ نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔