Friday, April 19, 2024

پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافد ہے، عمران خان

پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافد ہے، عمران خان
December 1, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافد ہے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے صادق اور امین کا معیار مغرب نے اپنا لیا ہے۔ عمران خان نے پشاور کو بڑے حادثے سے بچانے پر پاک فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کو لوگ نبوت سے پہلے بھی صادق اور امین مانتے تھے، قائداعظم کے اندر بھی لیڈر والی صلاحیتیں تھیں اس لئے انہیں یہاں کوئی نہیں بھولے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔لیڈر کبھی کسی سے نہیں ڈرتا، بدقسمتی سے عدل نہ ہونے پر پاکستان عظیم ملک نہیں بن سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کی بہادری اور بروقت کارروائی سے پشاور بڑے حادثے سے بچ گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدرسوں میں پڑھنے والے 24لاکھ بچے توجہ کے مستحق ہیں۔ ان بچوں کو ڈاکٹرز اور انجینئر ز بنانا چاہئے۔ تحریک انصاف مدرسے کے بچوں کو قومی دھارے میں لائے گی۔