Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، شیخ رشید

پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، شیخ رشید
December 6, 2017

لندن (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لندن یاترا پر دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف خاندان ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ پر تنقید کے نشتر چلائے اور ساتھ ہی پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ پی ٹی آئی سے مل کر آئندہ الیکشن لڑے گی۔ تاہم انہوں نے انتخابات کے بر وقت انعقاد پر بھی شکوک و شبہات کا اظہارکیا۔
شیخ رشید نے یہ پیش گوئی بھی کر دی کہ جن پاکستانیوں کے لندن میں اکاونٹ ہیں ان کے اکاونٹس فروری میں منجمد ہو جائیں گے۔