Friday, April 26, 2024

پاکستان میں تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے، معید یوسف

پاکستان میں تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے، معید یوسف
October 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان میں تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے۔ پاکستان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ خصوصی مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، پاکستان نے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر پاکستان بھارت سے بات کرنے پر تیار ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ مذاکرات میں کشمیریوں کو تیسری پارٹی کے طور پر شامل کیا جائے۔