Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں بے پناہ پیارسمیٹنے والی گیتا کوبھارت میں تاحال  گھروالے نہ مل سکے

پاکستان میں بے پناہ پیارسمیٹنے والی گیتا کوبھارت میں تاحال  گھروالے نہ مل سکے
January 9, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پاکستان سے ملنے والے پیارکوٹھکراکروالدین کی تلاش میں بھارت جانے والی گیتاکو ڈھائی  ماہ میں بھی والدین نہ ملے لیکن ایک اورخاندان نے اس پر اپنا حق ضرور جتلا دیا ہےبھارتی حکومت دعوؤں کے باوجود گیتاکو والدین نہیں مل  سکے۔ تفصیلات کےمطابق لاوارث ہندو لڑکی گیتا سات سال کی عمر میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان پہنچی اور پندرہ سال ایدھی ہوم میں مقیم رہی بھارتی حکومت نے گیتا کے والدین مل جانے اور اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا لیکن ڈھائی ماہ بعد بھی گیتا لاوارث ہے۔ گیتاکی پاکستان میں موجودگی کے وقت توبھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سمیت کئی بھارتی رہنماؤں نے گیتاکووالدین سے ملانے کادعویٰ کیا تاہم ابھی تک یہ دعویٰ ہی ہے۔ گیتاکی والدین سے ملنے کی گتھی دن بہ دن الجھتی ہی جارہی ہے بھوپال کے پانچ خاندان اس کے والدین ہونے کا دعویٰ کر چکےہیں  لیکن ڈی این اے میں دعویٰ ثابت نہ ہو سکا اب بھوپال کے ہی ایک اور جوڑے رنجیت سنگھ اور مایا نے گیتا کے والدین کا دعویٰ کردیاہے رنجیت سنگھ نے اندور کی ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے کہ ان کی گیتا سے ملاقات کرائی جائے نئے دعویداروں کی سچائی کا فیصلہ ڈی این اے پر منحصر ہے۔ اس سارے معاملے میں مودی سرکار کا توکردارکہیں نظرنہیں آتا لیکن  گیتاکوپاکستان سے ملنے والا پیارکبھی نہیں بھولے گا۔