Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تباہ کرنے کا ذمہ دار بھارت نکلا !!! ”را“ کے افسر زمبابوے کرکٹ آفیشلز کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس کرتے رہے: شجاع خانزادہ

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تباہ کرنے کا ذمہ دار بھارت نکلا !!! ”را“ کے افسر زمبابوے کرکٹ آفیشلز کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس کرتے رہے: شجاع خانزادہ
June 23, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان میں کرکٹ کے میدان اجاڑنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی۔ صوبائی وزیر شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس کیا گیا جس کا تعلق داعش سے جوڑا گیا۔ پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے سراغ لگایا تو نئی دہلی میں ”را“ کا ایک افسر ملوث نکلا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے پھر کس کی کارروائی تھی کڑیاں کھلنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کرکٹ کے میدان میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھتا رہا۔ نفرت اور شکست کی چنگاری بھڑکی تو بھارتی خفیہ ایجنسی نے سازشیں شروع کر دیں۔ شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کو داعش کی طرف سے دھمکی آمیز ایس ایم ایس ملا۔ تحقیقات کی گئیں تو ثابت ہوا کہ یہ ایس ایم ایس دہلی میں بیٹھے ایک ”را“ کے افسر نے کیا ہے۔ 3مارچ 2009ءکو سری لنکن کرکٹ پر حملہ کیا گیا، مہمان سری لنکن ٹیم کو ہی کیوں نشانہ بنایا گیا؟ کیا دہشت گرد جانتے تھے کہ اس کارروائی سے پاکستان میں کھیل کا باب بند ہو جائے گا ؟ سری لنکن ٹیم سے سیریز کے دوران پاکستان کی رینکنگ اعلیٰ درجے پر تھی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی کارکردگی شاندار تھی، اس کارکردگی سے کونسا ملک جل اٹھا ؟ کیا پاکستان کو ورلڈ کپ کی سپانسر شپ سے محروم کر کے بھاری منافع ہتھیانے کا منصوبہ تو نہیں بنایا گیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ حکام کو دھمکی کا مطلب واضح تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال نہ ہو۔ اس دھمکی سے عیاں ہے کہ سری لنکن ٹیم حملے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ہی ہاتھ تھا۔