Friday, April 19, 2024

پاکستان میں بین الاقوامی پہلوانوں کا دنگل سجنےکوتیار ،بڑے پہلوان ڈبلیوڈبلیوای کی طرف پر کشتی لڑنے آئیں گے

پاکستان میں بین الاقوامی پہلوانوں کا دنگل سجنےکوتیار ،بڑے پہلوان ڈبلیوڈبلیوای کی طرف پر کشتی لڑنے آئیں گے
March 20, 2017
کراچی (92نیوز)پاکستان میں بین الاقوامی پہلوانوں کا دنگل سجنے کو تیار ہے،دنیا کے بیس بڑے پہلوان ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرز پر کشتی لڑنے پاکستان آئیں گے۔ لانچنگ تقریب کے لئے چار ریسلر کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کیا ہوا انٹرنیشنل کھلاڑی دھڑا دھڑ پاکستان آنے لگے۔ فٹ بال لیگ کے بعد اب انٹرنیشنل ریسلنگ کا دنگل بھی پاکستان میں سجے گا،جس میں دنیا بھر سے بیس پہلوان شرکت کریں گے ۔ پاکستانی پہلوان بادشاہ خان سمیت چار بین الاقوامی ریسلر کراچی پہنچے ۔ جہاں وہ لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ایونٹ کا اہتمام کرنے والی کمپنی کے سی ای  او پیر آصف علی شاہ کہتے ہیں بین الاقوامی دنگل پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ کشتی کا کھیل پاکستان میں ہمیشہ سے مقبول رہا ہے بین الاقوامی ریسلرزکی پاکستان آمد سے اس کھیل کو پاکستان میں دوبارہ فروغ حاصل ہوگا ۔