Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں بھی سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی گئی

پاکستان میں بھی سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی گئی
February 9, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) صوبائی و زیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو خوشخبری سنائی کہ پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے خواب اب حقیقت میں تبدیل ہو چکے ہیں ، پاکستان میں بھی سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

میاں اسلم اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ وی وو فیصل آباد اکنامک زون کی جانب سے سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید کمپنیاں  بھی وی وو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں پراڈکشن  شروع کریں گی ۔

میاں اسلم اقبال کا مزیدن کہنا تھاکہ  وزیر اعظم عمران خان  کی قیادت میں ایک اور وعدہ پورا کر دیاگیا۔