Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دے دیئے ، وزیر اعظم

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دے دیئے ، وزیر اعظم
November 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دے دیئے۔ ہم پر امید ہیں عالمی برادری پاکستان میں دہشتگردی روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے گی ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے، پاکستان نے بھارت کی مالی و مادی مدد اور دہشت گردی کےثبوت پیش کیے ہیں۔ توقع ہےعالمی برادری بھارتی دہشت گردی کےخاتمے کیلئے کردار ادا کرے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1327653470539829250?s=20 وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، ہماری بہادر ایجنسیاں عوام کی حفاظت کیلئے تعاون کرتی رہیں گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1327653478374797312?s=20 انہوں نے کہا کہیں کوئی شک باقی نہیں رہنا چاہئے، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ اپنے اجتماعی قومی عزم کیساتھ دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔