Friday, April 19, 2024

پاکستان میں بدامنی اوردھماکوں میں ملوث افغان ایجنسی ،این ڈی ایس ہے : سرفراز بگٹی

پاکستان میں بدامنی اوردھماکوں میں ملوث افغان ایجنسی ،این ڈی ایس ہے : سرفراز بگٹی
May 26, 2016
کوئٹہ(92نیوز)پاکستان میں  بدامنی اوردھماکوں میں  ملوث  افغان انٹیلی جنس ادارے ”این ڈی ایس“ کےچھ دہشت گردبلوچستان سےگرفتارکرلئےگئے۔نائنٹی ٹونیوزنےیہ خبرپہلے ہی بریک کردی تھی۔ وزیر داخلہ بلوچستان  سرفراز بگٹی کاکہناہےکہ افغان مہاجرین امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں۔مہمان نوازی بہت ہو چکی ہے اب افغان مہاجرین کو واپس جانا ہی ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹونیوزایک بارپھربازی لےگیا۔بلوچستان سےافغان انٹیلی جنس کے دہشت گردوں  کی گرفتاری کی خبروزیرداخلہ کی پریس کانفرنس  سے ایک گھنٹہ پہلےہی بریک کردی تھی یہی  نہیں نائنٹی ٹونیوزنےشر پسندوں کی گرفتاری کی خبران کی تصاویرکےساتھ ناظرین تک پہنچائی۔ خفیہ اداروں نےبلوچستان میں  کامیاب کارروائی کرکےافغان انٹیلی جنس ایجنسی کےدونیٹ ورک پکڑکرچھ  دہشت گردگرفتارکئے ہیں ۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نےکوئٹہ میں  پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ دہشت گرد پیسوں کےلئےٹارگٹ کلنگ بم دھماکےکرنےکے علاوہ ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سرفراز بگٹی  غصےمیں افغانستان پربرس پڑےاورصاف کہہ دیاکہ  مہمان نوازی بہت ہو چکی مہاجرین واپس چلےجائیں ورنہ ان کوخود نکال دیں گے۔ وزیرداخلہ بلوچستان کامزیدکہناتھاکہ   گرفتار دہشت گردوں کو این ڈی ایس کے 3جرنیلوں کی معاونت حاصل تھی ۔ ملک میں ایسے کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کریں گےجو افغان مہاجرین کے نام پر یہاں سیاست کرے۔