Sunday, April 28, 2024

پاکستان میں ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ اور کنٹرول کے نظام کی بین الاقوامی برادری معترف ہے : سرتاج عزیز

پاکستان میں ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ اور کنٹرول کے نظام کی بین الاقوامی برادری معترف ہے : سرتاج عزیز
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے حکمت عملی اور ہتھیاروں کے انتخاب کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے۔ پاکستان میں ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ اور کنٹرول کے بہترین نظام کی بین الاقوامی برادری معترف ہے۔ تفصیلات کےمطابق انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے پیرس کلائمیٹ کانفرنس کے خصوصی نمائندے نے خطاب کیا۔ خطاب کا مو ضوع موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی سکیورٹی تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دہشت گردی سے بھی بڑا چیلنج ہے۔ سیاچن میں افواج کی موجودگی سے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے افسوس ہے کہ بھارتی ہتھکنڈوں کے باعث قدرتی ماحول میں مداخلت ہوئی اور تاحال جاری ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے اپنے دفاع اور کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لئے ہیں ۔۔ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشست سے محرومی کی وجہ بین الاقوامی برادری کی وعدہ خلافی بتائی۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عسکریت پسندی کے خاتمے اور استحکام کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کریں گے تاہم افغان دھڑوں میں مذاکرا ت کا فیصلہ خود افغانوں نے کرنا ہے۔