Friday, May 3, 2024

پاکستان میں ایٹمی پروگرام کیلئے ایک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام موجود ہے: سرتاج عزیز

پاکستان میں ایٹمی پروگرام کیلئے ایک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام موجود ہے: سرتاج عزیز
May 3, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں ایٹمی پروگرام کیلئے ایک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام موجود ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایٹمی عدم پھیلائو کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی عالمی ذمے داریوں پوری کرنے میں ذمے دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے لیے کئی منصوبے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کیلئے کئی منصوبے پیش کیے۔ پاکستان ایٹمی تحفظ سے متعلق دنیا بھر میں متحرک رہا ہے۔ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہر قسم کے چیلنجز کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام نیوکلیئر سپلائرز گروپ، میزائل ٹیکنالوجی پروگرام کے عالمی معیار کے مطابق ہے۔