Tuesday, May 21, 2024

پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے ، وزیراعظم

پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے ، وزیراعظم
February 4, 2020
 کوالالمپور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملائشیا میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین پر برس پڑے اور کہا پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔ مافیاز ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش میں ہیں، منافع خور قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ عمران خان نے مسلم امہ کا مقدمہ بھی لڑا اور بھارت کو بھی خوب سنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا بھارت پر انتہا پسند سوچ نے قبضہ جما لیا، مودی حکومت بھارت کو تقسیم کرنے کے منصوبے پرکاربند ہے۔ مسلم امہ کےاتحاد پر زور دیتے ہوئے عمران خان نے کہا سعودی عرب اور ایران کشیدگی کم کرانے میں جو کردار ادا کیا اس پر خوشی ہے۔ عمران خان نے کہا دنیا میں یہودیوں کے خلاف کوئی ایک لفظ نہیں کہہ سکتا۔ مسلمان ایک ارب تیس کروڑ ہونے کے باوجود بدترین بحرانوں سے دوچار ہیں۔ المیہ ہے کہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس تک نہیں بلا سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ مغرب پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انتہا پسندی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔