Friday, March 29, 2024

پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ‘‘دی گلاس ورکر’’ کا ٹریلر جاری

پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ‘‘دی گلاس ورکر’’ کا ٹریلر جاری
May 30, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ‘‘دی گلاس ورکر’’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اپنی نوعیت کی پہلی ہینڈ میڈ اینیمیٹڈ فلم "دی گلاس ورکر" کا ٹریلر آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا۔ فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض نے فلمبندی کے متعلق اپنے تجربات کےبارے میں بھی بتایا۔ فلم دی گلاس ورکر کو پاکستانی عوام کیلئے اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔ عثمان ریاض کے مطابق فلم دی گلاس ورکر میں پاکستانی معاشرے کو یورپین کلچر میں ڈھال کر پیش کیا گیا ہے۔