Friday, April 26, 2024

پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس مشکوک ہوگیا

پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس مشکوک ہوگیا
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم اومی کرون کا پہلا کیس مشکوک ہوگیا۔ 

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذراپیچوہو کہتی ہیں خاتون میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم علامات اومی کرون ویرینٹ کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، بعد میں وزیرِصحت نے تصدیق نہ ہونے کا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق خاتون نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں کروائی تھی اور خاتون کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خاتون کے تین قریبی رشتے داروں میں سے دو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک کے ٹیسٹ کا رزلٹ ابھی آنا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشتبہ معاملہ ہے، متاثرہ خاتون کے سیمپل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔