Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ دکھانے پر پابندی عائد

پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ دکھانے پر پابندی عائد
April 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے آئی پی ایل کی پاکستان میں نشریات پر پابندی کی مںظوری دیدی۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے بتایا حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کر رہی۔ غریبوں کے لیے کفالت پروگرام سمیت سستا گھر اسکیم کا جلد افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غربت کے خاتمے کے لیے پورا ڈویژن بنایا گیا ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کابینہ نے 57.3 بلین کا بجٹ فاٹا کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی۔ بتایا ائیر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے جبکہ حسن عرفان کو آئی پی او بورڈ سے ہٹا دیا گیا۔ شمس الدین شیخ پی ایم ڈی سی کے نئے چیئرمین جبکہ سوئی سدرن بورڈ کی چیئرپرسن شمشاد اختر ہوں گی۔ او جی ڈی سی ایل اور سوئی نادرن کا نیا بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

 وزیر اطلاعات فواد چودہری نے کہا بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش کی۔ آئی پی ایل کے میچ اب پاکستان میں نہیں دکھائے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے پابندی کی منظوری دیدی۔