Monday, September 16, 2024

پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 31ملین سے بڑھ گئی

پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 31ملین سے بڑھ گئی
August 1, 2016
لاہور (92نیوز) ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد اکتیس ملین ہے جو کہ کل آبادی کا سترہ فیصد بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کا استعمال ایک جنون بن چکا ہے۔ موجودہ دور میں اس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں سالانہ سو فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں انٹرنیٹ کی بدولت دنیا ایک عالمی گاﺅں کی صورت اختیار کر چکی ہے وہیں اس نے معلومات اور علم کا بیش بہا خزانہ بھی مہیا کیا ہے۔ آپ چاہے علم کے کسی بھی شعبے سے متعلق ہوں سرچ انجنز پر آپ کو اس کے متعلقہ مواد با آسانی مل جاتا ہے۔ انٹرنیٹ تحقیقی کام میں نہایت معاون ہے۔ انٹرنیٹ کے بے پناہ فوائد کے ساتھ اس کے مسلسل استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ رہنا چاہیے اور اس کیلئے اعتدال کی راہ اپنانا چاہیے۔ انٹرنیٹ پر مسلسل کام کے دوران بیٹھے رہنے سے مختلف طبی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں جس سے صحت خراب ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔