Friday, April 26, 2024

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مخالف نہیں ، امید ہےمحمد عامر نے غلطیوں سے سیکھا گا : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مخالف نہیں ، امید ہےمحمد عامر نے غلطیوں سے سیکھا گا : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو
June 5, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہےکہ  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مخالف نہیں، چاہتے ہیں دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی جائے، امید ہے کہ فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے غلطیوں سے سبق سیکھا ہو گا۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو اور ٹوئٹر کے ذریعے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دنیائے کرکٹ کے لئے بہترین خبر ہےکھیل کو ایک مضبوط اور بہترین پاکستانی ٹیم کی ضرورت ہے۔ میچز دیکھنے کے لیے پاکستانی بورڈ نے انہیں دعوت دی تھی لیکن مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا،  پاکستان آ کر میچ دیکھنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن  نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی سیریز کا سب کو انتظار ہے تاہم آئی سی سی اس میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔ پابندی کے شکار فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محمد عامرنے غلطی کی لیکن وہ ذہین کرکٹر ہیں اور اچھے انداز سے کھیل میں واپس آئیں گے۔