Friday, April 19, 2024

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے: ہیڈکوچ قومی ٹیم

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے: ہیڈکوچ قومی ٹیم
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ  ٹیم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا بحال ہونا خوش آئند ہے، مزید بین الاقوامی ٹیموں کے آنے سے ہمارے کھیل میں بہتری آئے گی۔ ہم اپنے نوجوانوں کو ہوم گراؤنڈ پر کھلانا چاہتے تھے اور انہیں زمبابوے کے خلاف کھیلنے کا موقع بھی دیا۔