Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں القاعدہ کا بانی طیب عرف عبدالمتین 8 دہشتگردوں سمیت مارا گیا

پاکستان میں القاعدہ کا بانی طیب عرف عبدالمتین 8 دہشتگردوں سمیت مارا گیا
May 19, 2016

ملتان (92نیوز) ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں القاعدہ پاکستان کا بانی اور راولپنڈی پریڈ لائن مسجدپر حملے کا ماسٹر مائنڈ عبدالمتین بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ملتان کے قریب دریائے چناب کے کنارے واقع گاوں نواب پور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے جن کی شناخت طیب عرف حافظ عبدالمتین، منیب رزاق عرف عبدالرحمان، ذی شان عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ان دہشت گردوں کو سرگودھا میں بریگیڈیئر فضل قادری کے قتل میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حافظ عبدالمتین کا شمار پاکستان میں القاعدہ کے بانیوں میں ہوتا ہے اور اسے راولپنڈی کے پریڈ لائن کی مسجد پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس، اے کے 47 رائفل، ہینڈ گرنیڈز اور پستول بھی برآمد ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران یاسر پنجابی اور منیب جاوید چھ ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔