Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں افغان موبائل سموں کے استعمال کا انکشاف

پاکستان میں افغان موبائل سموں کے استعمال  کا انکشاف
January 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل علاقوں میں آج بھی افغان سموں کا استعمال  عام ھے خصوصا   پاکستان کے سرحدی شہر چمن جو کہ بلوچستان کے راستے افغانستان کو قانونی اور غیر قانونی تجارت کا سب سے بڑا مرکز ھے ۔ آج بھی  چمن شہر تک افغان سموں کا استعمال عام ھے اور ہزاروں کی تعدا د میں پاکستانی اور افغان شہری یہ سمیں استعمال کرتے ہیں  جبکہ جرائم پیشہ افراد جن میں خصوصا اغوا برائے تاوان ملوث گروپس مغویوں کے اہل خانہ سے تاوان کی ادائیگی  کیلئے انہی سموں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ دو سال قبل چمن میں افغان  سموں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی  جسکی وجہ سے سمیں چمن  میں کام نہیں کرتی  تھیں لیکن ایک بار پھر آجکل یہ سمیں سرحدی شہر چمن میں کام کررہیں ییں۔