Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں اس سطح کا ٹیلنٹ نہیں جو کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے : شاہد آفریدی

پاکستان میں اس سطح کا ٹیلنٹ نہیں جو کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے : شاہد آفریدی
July 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی اس سطح کا ٹیلنٹ نہیں جو کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کےساتھ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے پاس ابھی سینٹرل کنٹریکٹ ہے اور اگر وہ کچھ کہیں گے تو انھیں نوٹس مل جائے گا اس لیے وہ مناسب وقت پر بات کریں گے لیکن ان کے بقول بہت کچھ ٹھیک ہونا ہے۔ محمد عامر کے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں کھیلنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ گوروں کا پرانا طریقہ ہے۔ ان کو جس کھلاڑی سے ڈر ہو کہ وہ میچ میں ان کو ٹف لائم دے گا تو یہاں کا میڈیا اس کھلاڑی کو دباو میں لانے کی کوشش کرتا ہے مگر انہیں امید ہے کہ عامر قوم کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کھیل سکتے ہیں تو وہ ابھی بھی ان سے بہتر ہیں۔ کپتانی اسی لئے چھوڑی کیونکہ وہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ابھی بھی بہت بہتر ہیں۔ ٹیم سلیکشن میں میرٹ کی اہمیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جس طریقے کا ٹیلنٹ اس وقت سامنے آ رہا ہے اور جس کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں کہ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے انہوں نے کہا سوری نو ٹیلنٹ۔ پاکستان میں ابھی وہ ٹیلنٹ نہیں ہے جس لیول کی کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی بہتری کے بارے میں اقدامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے مردوں کی ٹیم کو تو ٹھیک کرلیں۔